مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت کو سزا دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید ہنیہ پر حملے کے فورا رہبر معظم انقلاب کا حکم واضح تھا جس میں انہوں نے معزز مہمان کے خون کا انتقام لینے پر تاکید کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے حکم پر بہترین انداز میں عمل کیا جائے گا اور یہی ایران کا وظیفہ ہے۔
جنرل فدوی نے یحیی السنوار کے انتخاب کے بارے میں کہا کہ حماس نے جس مقاومت کا راستہ انتخاب کیا ہے اس اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔
آپ کا تبصرہ